پبلک سکول کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنایا جائیگا ،ڈی سی

پبلک سکول کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنایا جائیگا ،ڈی سی

پبلک سکول کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنایا جائیگا ،ڈی سی اساتذہ کی تعیناتی اور نئے ٹیچرز کی بھرتی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پنجاب کے اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنایا جائے گااس ضمن میں دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے سکول کے اکیڈمک نظام، تدریسی معیار، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انفراسٹرکچر اور جدید تعلیمی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، اساتذہ کی تعیناتی اور نئے ٹیچرز کی بھرتی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی ہے جبکہ سکول کے مالی و انتظامی معاملات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سکول کے وسائل کو طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا سکیسکول کی خوبصورتی و تزئین و آرائش، جدید کمپیوٹر لیبارٹریز،نئی تعمیرات اور توسیعی منصوبوں سمیت مختلف اقدامات پر کام جاری ہے جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے بھی ادارے کو جدید اور معیاری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر میں ٹیچرز اور والدین کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈویژن اور سکول کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...