چارہ کاٹنے کی شکایت پر شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ مومن میں چارہ کاٹنے کا گلہ دینے پر شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں اسلحہ نکال کر قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لیاقت علی گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ احمد خان سوٹا لے کر اپنے دو بیٹوں وسیم اور رفاقت کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور مبینہ طور پر اسے مکوں، تھپڑوں اور سوٹے سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، اسی دوران وسیم مبینہ طور پر گھر سے آتشیں بندوق نکال لایا اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments