پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والاگرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا)لین دین کے تنازع پر ساتھیوں سے لڑائی جھگڑا کو ڈکیتی کا رنگ دے کر پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا کالر محمد عمران کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 139 شمالی کے رہائشی محمد عمران ولد رحمت اللہ قوم ارائیں کا اپنے ہی گاؤں کے رہائشی سمیع اللہ ولد محمد امین سلیمان ولد اللہ بخش اور عامر ولد احمد شیر کے ساتھ لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا اور محمد عمران نے اپنے مخالفین کو مقدمہ میں پھنسانے کے کے لیے پولیس ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کر دی اور پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی حالات واقعات کی جانچ پڑتال کی ۔تو معلوم ہوا کے ڈکیتی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جس پر تھانہ سلانوالی پولیس نے کالر محمد عمران کو رفتار کر کے اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 188 کی دفعہ 29 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments