ڈالہ روک کر تین لاکھ 53 ہزار روپے کی نقدی چھین لی
ڈالہ روک کر تین لاکھ 53 ہزار روپے کی نقدی چھین لیسلانوالی منڈی سے مویشی خریدنے کے لیے آ رہے تھے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سرگودھا روڈ پر ڈکیتی کی واردات دو مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے ہنڈائی ڈالا روک کر گن پوائنٹ پر مجموعی طور پر تین لاکھ 53 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور مسلح ڈاکو واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے مویشی بیوپاری کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔محلہ شمع پارک فیکٹری ایریا سرگودھا کے رہائشی جاوید اقبال ولد محمد شفیع قوم کھوکھر نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست واگزار کی تھی جس میں کہا گیا کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں گزشتہ روز میں ہمراہ برادر محمد ناصر اور نعمان علی ولد محمد حفیظ سکنہ بلاک نمبر 2 سرگودھا سے ایک ہنڈائی ڈالا پر سوار ہو کر سلانوالی مویشی منڈی سے مویشی خریدنے کے لیے آ رہے تھے کہ سلانوالی سرگودھا روڈ پر بحد رقبہ چک نمبر 125 شمالی کے قریب ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انتہائی تیز رفتاری سے ہنڈائی ڈالا کو کراس کیا اور ڈالا کہ آگے آ کر ہماری گاڑی کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر ہم تینوں افراد سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور مسلح ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص جاوید اقبال کی درخواست پر دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیر دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments