منشیات فروش کو 9سال قید با مشقت اور 80ہزار روپے جرمانہ

 منشیات فروش کو 9سال قید با مشقت اور 80ہزار روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 9سال قید با مشقت اور 80ہزار روپے جرمانہمنشیات فروش ذیشان عرف شانی سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد کی گئی تھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے منشیات فروش کو مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 9سال قید با مشقت اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،تھانہ سٹی پولیس کے مقدمہ نمبر 679؍24 میں منشیات فروش ذیشان عرف شانی سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد کی گئی تھی ، پولیس نے مقدمہ کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی جس کی بدولت معزز عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ اس موقع پر پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تفتیشی اور لیگل ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...