جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی سوشل میڈیا تک بڑھا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا دائرہ سوشل میڈیا تک بڑھا دیا۔
خطرناک اشتہاری مجرمان کی فیس بک اور ٹک ٹاک پر حمایت، تشہیر اور حوصلہ افزائی کرنے والے افراد بھی پولیس کے نشانے پر آگئے ، متعدد افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ، تفصیل کے مطابق سرگودھا میں پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی مزید سخت کردی ہے ، اب صرف اشتہاری ہی نہیں بلکہ ان کی پشت پناہی اور سوشل میڈیا پر حمایت کرنے والے افراد بھی پولیس کے ریڈار پر ہیں، فیس بک اور ٹک ٹاک پر بعض افراد اشتہاری مجرمان کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تشہیر اور حوصلہ افزائی کر رہے تھے ، جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی جرائم پیشہ شخص کو ہیرو بنا کر پیش کرنا، اس کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا یا اسے حوصلہ دینا بھی قانون کی نظر میں قابلِ گرفت عمل بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments