فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام عالمی یومِ کپاس پر آگاہی واک

فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام  عالمی یومِ کپاس پر آگاہی واک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام عالمی یومِ کپاس کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے پاکستان کی زراعت اور معیشت میں کپاس کی اہمیت کواجاگر کیا گیا۔

واک کی قیادت فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کی جبکہ پرنسپل کالج آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کپاس پاکستان کی اہم زرعی فصلوں میں شمار ہوتی ہے جو لاکھوں کاشتکار خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے بنیادی خام مال فراہم کرتی ہے ۔ کپاس دیہی روزگار، صنعتی سرگرمیوں، برآمدات اور زرعی معیشت سے وابستہ دیگر شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی، کیڑے مکوڑوں کے حملے ، پیداوار میں کمی اور معیار سے متعلق مسائل کپاس کے شعبے کو درپیش اہم چیلنجز ہیں۔ ان کے مطابق معیاری بیج، پانی کے مؤثر استعمال، جدید زرعی طریقوں، بہتر فصل مینجمنٹ اور تحقیق پر مبنی ٹیکنالوجی کے فروغ سے کپاس کی پیداوار اور معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ واک کے اختتام پر طلبہ اور کاشتکاروں میں پائیدار کپاس کی پیداوار کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...