تحصیل بار بھیرہ کے وفد کی ملک صہیب احمد بھرتھ اور سیکرٹری وزارتِ قانون سے ملاقاتیں
بھیرہ(نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے وفد نے صدر بار مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ کی قیادت میں وزیرِ مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ اور سیکرٹری وزارتِ قانون سے ملاقاتیں کیں اور بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام و تعمیر کے آغاز سمیت منصوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری بلال زکریا ایڈووکیٹ شامل تھے اس موقع پر بھیرہ جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبے کی پیش رفت، تعمیر کے آغاز اور متعلقہ محکموں کے درمیان ضروری اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ بار وفد نے جوڈیشل کمپلیکس کی جلد تعمیر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments