دفاتر سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کے امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ایچ اے کے مختلف امور، افسران و عملہ کو تفویض کردہ ذمہ داریوں اور جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پی ایچ اے کی کارکردگی اور مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پی ایچ اے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جوہرآباد اور خوشاب میں انکروچمنٹ، مین روڈز، پارکس اور سرکاری دفاتر سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے فوری خاتمے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments