محکمہ تحفظ موحول تما م ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

محکمہ تحفظ موحول تما م ایس او  پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق ما حولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے محکمہ تحفظ موحول اور دیگر متعلقہ ادارے تما م ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے اور خلاف ورزی کر نے والے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فصلوں کی با قیات کو جلا نے ، زگ زِیگ ٹیکنا لو جی کے بغیر اینٹوں کے بھٹے چلا نے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جا ئے ۔ انہوں نے ستھرا پنجاب حکام کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کی صفائی سے قبل پا نی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا ئے اور سالڈ ویسٹ کو ہر گز آگ نہ لگائی جا ئے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...