فیلڈ انسپکشن کو عملی اصلاح اور جوابدہی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

فیلڈ انسپکشن کو عملی اصلاح اور جوابدہی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

فیلڈ انسپکشن کو عملی اصلاح اور جوابدہی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ سرکاری اداروں اور عوامی سہولیات کی انسپکشن کے لیے یکساں ایس او پیز کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں کی فیلڈ انسپکشن کو محض خامیوں کی نشاندہی کے بجائے عملی اصلاح اور جوابدہی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے ضلع بھر میں سرکاری اداروں اور عوامی سہولیات کی انسپکشن کے لیے یکساں ایس او پیز، چیک لسٹ، واضح پیمانے اور مؤثر فالو اَپ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کردی، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسپکشن کا مقصد صرف خامیاں تلاش کرنا نہیں بلکہ ان کا بروقت ازالہ اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے ، تمام محکمے اپنے اداروں کی انسپکشن کے لیے قابلِ عمل ایس او پیز مرتب کریں جبکہ فیلڈ افسران صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات، دستیاب وسائل، عملے کی حاضری اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں، انسپکشن میں سامنے آنے والی خامیوں کے ازالے کے لیے ذمہ دار افسر اور مقررہ مدت بھی واضح کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...