ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی مکمل کرکے تقرری کے احکامات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے قیام، انتظامی امور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو اٹیچڈ ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو اٹیچڈ ٹیچنگ ہسپتال قرار دیا جا چکا ہے ، پرنسپل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں جبکہ 260 آسامیوں پر مشتمل ایس این ای کی منظوری بھی دی جا چکی ہے ،اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی مکمل کرکے تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments