چند گھروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کا سیوریج سسٹم بند

چند گھروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کا سیوریج سسٹم بند

ایک گھر کا بل واجب الادا تو اس کی وصولی بھی اسی گھر سے ہونی چاہیے ، باقی صارفین کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے ، اہل علاقہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسا کا انوکھا اقدام، گنجان آباد علاقے رحمان پورہ میں واسا کی جانب سے مبینہ طور پر چند گھروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کا سیوریج سسٹم بند کیے جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی واسا کا حق ضرور ہے ، مگر سوال یہ ہے کہ چند گھروں کے بل ادا نہ کرنے کا بوجھ پورے محلے کے ان شہریوں پر کیوں ڈالا جائے جو اپنے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں؟اہل علاقہ کے مطابق واسا نادہندگان کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کرے ، واجبات وصول کرے اور انفرادی سطح پر سروس منقطع کرنے سمیت دستیاب طریقہ کار اختیار کرے ، لیکن پورے محلے ، گلی یا علاقے کا سیوریج بند ہونے سے بل ادا کرنے والے شہری بھی اسی مشکل میں مبتلا ہو جاتے ہیں واسا کے میں نادہندگی کی صورت میں سروس منقطع کرنے کا فریم ورک موجود ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ نادہندہ گھر اور پورا محلہ ایک ہی معاملہ نہیں۔ اگر ایک گھر کا بل واجب الادا ہے تو اس کی وصولی بھی اسی گھر سے ہونی چاہیے ، تاکہ واجبات بھی وصول ہوں اور باقی صارفین کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے ،رحمان پورہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج بند ہونے سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ گنجان آبادی میں نکاسی آب کا نظام بند ہونا صرف ایک گھر کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا مسئلہ بن جاتا ہے ، جس کا خمیازہ بل ادا کرنے والے شہری بھی بھگتتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...