آٹے کی قلت: منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ہوگا

آٹے کی قلت: منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ہوگا

ڈویژن بھر میں گندم کے مطلوبہ ذخائر وافر مقدار میں موجود ،آٹے کی کوئی قلت نہیں، اوپن مارکیٹ میں سپلائی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گاشہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، طلب و رسد کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پرنظر رکھی جائے ، کمشنر کی افسروں کو ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں آٹے کی بلاتعطل اور وافر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو مؤثر اقدامات اور سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیدیا،کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور طلب و رسد کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈویژن بھر میں گندم کے مطلوبہ ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور آٹے کی کوئی قلت نہیں، اس لیے اوپن مارکیٹ میں سپلائی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا،کمشنر کی زیرِ صدارت آٹے کی سپلائی اور دستیابی کے حوالے سے اجلاس میں ڈویژن بھر میں آٹے کی طلب و رسد، سپلائی چین اور مقررہ نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شریک ہوئے ،حکام نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں گندم کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں طلب بڑھنے کی صورت میں فوری اضافی سپلائی کا انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو آٹے کے حصول میں دشواری پیش نہ آئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...