بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لیں گے ، پیپلز پارٹی
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پیپلز پارٹی سر گودھا کے ڈویژنل نائب صدرحاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پنجاب میں نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے کر اپنی عوامی مقبولت ثابت کرے۔۔۔
گی نجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک اس نظریاتی جماعت کا نیٹ ورک پوری طرح منظم اورفعال ہے اس لئے ہمیں اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوئی خاص انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں ہماری جماعت پوری طرح متحد ہے اور انتخابی محرکہ آرائی کیلئے پوری طرح تیار ہے اور فوری انتخابات کرانے کی حامی ہے ، اس ضمن میں تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابات کے التوا کیلئے دھند اور سردی کا جواز قبول نہیں کرتی انشاء اﷲ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی ہر بلدیاتی حلقے میں مضبوظ اور ناقابل امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments