ڈی پی او میانوالی کا قتل کا نوٹس رپورٹ طلب

ڈی پی او میانوالی کا قتل  کا نوٹس رپورٹ طلب

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال کے علاقہ محلہ میانہ سلطان خیل میں توقیر حسین شاہ ولد منیر حسین شاہ نامی شخص کو ملزم ساجد شاہ نے فائر مارکر قتل کردینے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ایس ایچ او تھانہ مکڑوال پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہے ۔مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گاپولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...