موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 4 رکنی اشتہاری گینگ گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی اشتہاری چور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملز م تین سال سے پولیس کو مطلوب تھے ۔ تھانہ مرید والا پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملز موں کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے والے اشتہاری ملزمان میں آکاش، مجاہد، زین اور عاشق شامل ہیں۔ گرفتار ملز موں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار ملز موں سے مزید انکشافات اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments