ڈی پی اوسرگودھا شہید کانسٹیبل فضل کی رہائش گاہ پہنچ گئے
ڈی پی اوسرگودھا شہید کانسٹیبل فضل کی رہائش گاہ پہنچ گئےاہل خانہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم شہید کانسٹیبل فضل احمد کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہید کانسٹیبل کی شجاعت، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شہید کے والدین کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ فضل احمد جیسے بہادر اور فرض شناس جوانوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت شہری امن و سکون کی فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔ شہداء کی قربانیاں محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ اور محکمہ کا فخر ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال، فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کا حل سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments