ڈی پی او کاتھانہ خوشاب کا اچانک معائنہ فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی تھانہ خوشاب کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے اس دوران پولیس سٹیشن کے فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی ، حوالات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ڈی پی او خوشاب نے زیرِ تفتیش مقدمات، زیر التوا درخواستوں، چالانز اور تھانے کی عمارت سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا، انہوں نے تمام زیر التوا درخواستوں پر فوری کاروائی کرنے اورزیرِ تفتیش مقدمات اور چالانز کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لئے پولیس افسران و اہلکاروں انصاف کے حصول کیلئے تھانے آنیوالے سائلوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments