ڈائریکٹر انفارمیشن کی چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سے ملاقات کی اور اپنی نئی کتاب تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب پیش کی۔
دس سالہ تحقیق پر مبنی کتاب میں سرگودھا کے علاقے میں سکندرِ اعظم کی واپسی کے مبینہ تاریخی راستے ، قدیم بستیوں اور کرانہ پہاڑی سلسلے کی تاریخی اہمیت کو مستند حوالوں کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر نے کتاب کو سرگودھا کی تاریخ میں اہم تحقیقی اضافہ قرار دیتے ہوئے اسے یونیورسٹی لائبریری اور متعلقہ شعبہ جات میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments