گھر میں گھس کر بیوہ سے زیادتی
میانوالی (نامہ نگار)رات کو گھر میں موجود اکیلی بیوہ کی حرمت بھی محفوظ نہ رہی ایف آئی آر کے مطابق محلہ رفیق آباد پپلاں میں اکرام نامی اوباش شخص اپنی پڑوسن( آ بی بی ) بیوہ کے گھر رات کے پچھلے پہر اسوقت گھس گیا۔
جب اس کے بچے ایک شادی میں گئے ہوئے تھے جس کا اسے علم تھا کمرے میں پہنچ کر اوباش شخص نے خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور مبینہ طور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا خاتون کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ پہنچے تو ملزم اپنی قمیض اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ پپلاں پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور مزید تحقیقات شروع کر کے ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments