سرسبز کسان کنونشن ،کسانوں میں انعامات تقسیم

 سرسبز کسان کنونشن ،کسانوں میں انعامات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع سرگودھا اور فاطمہ فرٹیلائزر کے باہمی اشتراک سے رائل تاج مارکی، لاہور روڈ سرگودھا میں سرسبز کسان کنونشن برائے گندم پیداواری مہم منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر اشفاق احمد نے کسانوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے زرعی اقدامات اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کے طریقوں، متوازن کھادوں کے استعمال، بروقت آبپاشی اور فصل کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت اور کسانوں کے درمیان مؤثر رابطے ، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر گندم کی پیداوار کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب کسانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...