منشیات جرائم کا بھی سبب بنتی ہیں ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ

 منشیات جرائم کا بھی سبب بنتی ہیں  ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اسامہ اسد نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام، بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرتی ہیں بلکہ معاشرتی بگاڑ اور دیگر جرائم کا بھی سبب بنتی ہیں۔ اس لعنت کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔ عوام اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں اور منشیات کی خرید و فروخت سے متعلق مستند معلومات پولیس تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...