بند کے متاثرین مالکان اراضی کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں،انجمن کاشتکاران

 بند کے متاثرین مالکان اراضی کو  معاوضوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات  کئے جائیں،انجمن کاشتکاران

موچھ(نمائندہ دنیا)سی پیک کی پروٹیکشن کیلئے تعمیر حفاظتی بند کے متاثرین مالکان اراضی موضع ظریف والا کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے بلا تاخیر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن کاشتکاران ضلع میانوالی کے صدر محمد نصر اللہ خان قمر نیازی، متاثرین تاج محمد خان نمبردار، حامد خان، ملک امیر نواز اترا، ملک آصف اقبال اترا، حاجی محمد اسلم خان، اور عابد خان نصیر خیل نے سپر سیڈنگ گڈ انجینئر تھل سرکل انہار اور ایگزیکٹو انجینئر کالا باغ ڈویژن انہار ہیڈ ورکس داوخیل سے ایک اپیل میں کہا ہے۔ انہوں نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے چار مواضعات میں سے تین مواضعات کے متاثرین کو متاثرہ اراضی کے معاوضوں کی ادائیگی تئیس (23) ماہ قبل کی جا چکی ہے ۔ مگر چوتھے موضع ظریف والا کے متاثرین اپنی ملکیتی اراضی کے معاوضوں کے حصول کے لیے ابھی تک چشم براہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...