کاشتکاروں کو اضافی رقوم کی فراہمی خوش آئند ، آصف بھا
کھادوں کی خریداری کیلئے ساڑھے تین ہزار فی ایکڑ کے حساب سے رقم ملے گی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کسان دوست وژن کے تحت گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسان کارڈ ہولڈر کاشتکاروں کو اضافی رقوم کی فراہمی خوش آئند ہے ، حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو کھادوں کی خریداری کیلئے ساڑھے تین ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم مہیا کی جائے گی، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز نے زرعی معیشت کے استحکام اور کسانوں کو ہر سطح پر ریلیف دینے کا عزم کر رکھا ہے اس لئے حالیہ فصل ربیع کے سیزن میں فریٹلائزر کمپنیوں کو سب سڈی دینے کی بجائے یہ رقم برائے راست کسان کارڈ میں منتقل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی نئی ریلیف پالیسی کے تحت اب کھاد کی خرید و فروخت کا پورا نظام بائیومیٹرک اور تصدیق سے مشروط کیا جا رہا ہے تاکہ صرف حقدار کسان ہی یہ ریلیف حاصل کر سکیں اور کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔انہوں نے کسانوں کو ہدائت کی وہ زرعی معیشت کے استحکام اور وط عزیز میں غزائی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں ،اور اس ضمن میں اگر کوئی دشوار ی ہو تو محکمہ زراعت سے راہنمائی حاصل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments