دوسری سمال انڈسٹریل کے قیام کا منصوبہ چشم پوشی کی نذر
درخواست گزاروں سے 20 لاکھ 80 ہزار روپے بھی وصول کیے گئے
سرگودھا(نعیم فیصل سے) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنیکا اہم منصوبہ متعلقہ شعبوں کی کوارڈی نیشن نہ ہونے اور روایتی چشم پوشی کے باعث تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکا،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں صنعت کاروں کو کاروبار کیلئے جگہ فراہم کرنے ، نئی سرمایہ کاری لانے ، مقامی صنعتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کیلئے دوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا منصوبہ سرکاری سطح پر روایتی چشم پوشی کی نذر ہو کر ر ہ گیا ہے اس حوالے سے جھنگ روڈ پر 92 موڑکے مجوزہ مقام کو آمدورفت کی سہولت اور شہری بنیادی ڈھانچے سے قربت کے اعتبار سے موذوں/ مناسب قرار دیتے ہوئے منصوبے کی منظوری بھی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاہور نے سرگودھا چیمبر کے مسلسل مطالبے پر دی تھی جس کے بعد یہاں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کیلئے 416 کنال رقبے کی الاٹمنٹ کی غرض سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو 265 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جبکہ درخواست گزاروں سے فی کنال 5 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 20 لاکھ 80 ہزار روپے بھی وصول کیے گئے ، لیکن زمین کی الاٹمنٹ زیرِ التوا رہنے کے باعث منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا،اورصنعت کاروں کی درخواستیں وصول ہونے اور رقم جمع کیے جانے کے باوجود منصوبے کا تعطل متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور صنعتی ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھول رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments