فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریض رُل گئے

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریض رُل گئے

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریض رُل گئے آپریشن کے منتظر مریض16،16 گھنٹے انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹنے پر مجبور

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) علاج یا اذیت؟ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ بدانتظامی نے مریضوں کو رلاکر رکھ دیا، آؤٹ ڈور مریضوں کے ساتھ ساتھ آپریشن کے منتظر مریض تک 16،16 گھنٹے بھوکے پیاسے انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹنے پر مجبور، ڈاکٹرز او ر انتظامیہ تک رسائی مشکل، لیبارٹری کے چکر الگ،رش کی آڑ میں بدانتظامی چھپانے کے لیے انہیں بھیڑ بکریاں سمجھا جانے لگا،تفصیل کے مطابق ڈویژنل سطح کے اس واحد ہسپتال میں مبینہ بدانتظامی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات بڑھنے لگیں، اور وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔

علاج معالجے کے لیے آنے والے شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے مبینہ طور پر گھنٹوں انتظار، غیر ضروری چکر اور عملے کے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بالخصوص آپریشن کے منتظر مریضوں کی مشکلات نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے ، جہاں مریضوں اور لواحقین کے مطابق مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو صبح سے آپریشن تھیٹر کے باہر بٹھائے رکھا جاتا ہے ، بعض اوقات 16,16 گھنٹے تک بھوکا پیاسا رہنے کے بعد یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ بے ہوشی کا ڈاکٹر چلا گیا ہے ، حالانکہ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ ڈاکٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہی موجود ہوتے ہیں۔دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے یہ صورتحال مزید اذیت ناک ہے ، انہوں نے وزیر اعلی مریم نوازسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...