بھیرہ : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
بھیرہ : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق موٹر سائیکل پر ہاتھی ونڈ سے پنڈی کوٹ جا رہے تھے کہ ملزموں نے فائرنگ کر دی
بھیرہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ پنڈی کوٹ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں امیر گوندل سکنہ ہاتھی ونڈ اور ظفر اقبال کوٹ سکنہ پنڈی کوٹ شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔امیر گوندل اور ظفر اقبال موٹر سائیکل پر ہاتھی ونڈ سے پنڈی کوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں پنڈی کوٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امیر گوندل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ظفر اقبال شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔ تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی بتایا جا رہا ہے اور اس مقدمے میں آج 30 اکتوبر کو عدالت میں پیشی بھی مقرر تھی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments