خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہ ہونے پرایس ایچ او معطل

خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر  درج نہ ہونے پرایس ایچ او معطل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہ ہونے اور دادرسی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔۔

ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید شیر محمد کو انکوائری میں غفلت و لاپرواہی کا مرتکب قرار دیے جانے پر معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے آر پی او کی کھلی کچہری میں شکایت کی تھی کہ اس کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، درخواست کو بلاجواز التوا میں رکھا گیا اور نہ ہی اس کی رقم واپس دلوائی گئی۔ معاملے کی انکوائری میں ایس ایچ او شیر محمد کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مظلوم کی دادرسی، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اختیارات اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...