ختمِ نبوت کانفرنس ،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں تعینات

ختمِ نبوت کانفرنس ،ریسکیو  1122 کی امدادی ٹیمیں تعینات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ چناب نگر مسلم کالونی میں ختمِ نبوت کانفرنس کے موقع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اہم مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران بھٹہ کی ہدایات پر شرکاء کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز، فائر وہیکل، ریسکیو وہیکل، موٹر بائیکس اور تربیت یافتہ ریسکیورز پر مشتمل خصوصی ایمرجنسی کور پلان نافذ کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیمیں جامع مسجد عربیہ، دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ، دربار وادی عزیز شریف، چلہ گاہ بوعلی شاہ قلندر، دریائے چناب پل اور چناب نگر اڈہ سمیت اہم مقامات پر موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...