ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کی قیادت رکھتی ،ایاز خان نیازی

 ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحرانوں  سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلز  پارٹی کی قیادت رکھتی ،ایاز خان نیازی

کالاباغ (نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 87 ایاز خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت رکھتی ہے ۔

 آئندہ قومی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری عالمگیر خان نیازی سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور پارٹی تنظیم کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایاز خان نیازی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ چاروں صوبوں کی زنجیر اور عوام کی حقیقی ترجمان ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کارکنان ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پوری تندہی سے کام جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...