خستہ حال سڑک کی تعمیر نو کے حوالے سے بدانتظامی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رحمت الالعالمین پارک سے شمشیر ٹاؤن تک خستہ حال سڑک کی تعمیر نو کے حوالے سے بدانتظامی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔
جس پر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے انتظامی دفاتر کے گھیراؤ اور احتجاج کی دھمکی دیدی۔رحمت الالعالمین پارک سے شمشیر ٹاؤن چوک تک سڑک پر گہرے کھدے بنے ہوئے ہیں جہاں دو ماہ سے گندا پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں اہل علاقہ اور نجی کالجز کی جانب سے متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا جا چکا ہے مگرعملدرآمد نہ ہورہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments