جمعیت علماء اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے مستعفی ہونے کی خبر کے بعدچہ مگوئیاں شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید کے مستعفی ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و مذہبی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
محمد فہد حمید سے منسوب استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے ، تاہم تاحال جمعیت علماء اسلام (ف) کے کسی ضلعی یا مرکزی ذمہ دار نے استعفے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، جس کے باعث معاملہ غیر واضح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments