برطانوی شہریوں کی میانوالی آمد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
میانوالی (نامہ نگار)برطانوی شہریوں کی بطور سیاح ضلع میانوالی آمد، میانوالی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ڈی ایس او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ۔۔۔۔
میانوالی پولیس کی جانب سے برطانوی شہریوں کے دورہ ضلع میانوالی کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے معزز مہمانوں کو ضلع میانوالی کے اہم تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی، ان کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا اور انہیں بھرپور مہمان نوازی فراہم کی گئی۔دورے کی تکمیل پر برطانوی شہریوں کو بحفاظت اور باعزت طریقے سے ضلع اٹک کی حدود تک پہنچایا گیا، جہاں انہیں مزید سفر کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments