کھنڈر نما میبل پولیس چوکی کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی

 کھنڈر نما میبل پولیس چوکی  کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا) پچاس سال ہونے کو ہیں تحصیل کلورکوٹ کی کھنڈر نما میبل پولیس چوکی کی عمارت اج تک تعمیر نہ ہوسکی عوام ملازمین بھی پریشان گرفتار ملزموں کو چوکی کی خستہ حالی کیوجہ سے نہیں رکھا جاتا ہے۔

 انہیں فوری تھانہ کلورکوٹ منتقل کر دیا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلورکوٹ کے علاقہ میبل شریف میں برٹش دور میں تھانہ بنایا گیا تھا جس کو قیام پاکستان کے بعد1978میں پولیس چوکی بنا کر تھانہ کلورکوٹ کیساتھ لگا دیا گیا ہے قیام پاکستان سے لیکر اج تک برٹش دور کی اس پرانی عمارت کو گرا کر نئی عمارت اج تک تعمیر نہ کی گئی ہے تین ایکڑ سے زائد رقبہ پر مشتمل اس پولیس چوکی کی عمارت کھنڈرات اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے اس بھوت بنگلہ کو دیکھ کر خوف اتا ہے اس عمارت کے کمرے حوالات برامدوں کی چھتیں تک گر چکی ہیں اس چوکی کیساتھ دو کمرے بنائئے گئے ہیں جہاں ملازمین فرائض سر انجام دیتے ہیں۔میبل اور گردونواح کے عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ائی جی پنجاب سے میبل پولیس چوکی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے اور اس کو تھانہ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...