مفلوج بلدیاتی اداروں کی بحالی حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی ،عبدالمنان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحادکے بانی راہنما ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالمنان نے حکومت پنجاب کی جانب سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی انتخابات کے مرحلہ وار انتخابات کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پنجاب کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری قرار دیا ہے ۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں برسوں سے مفلوج بلدیاتی اداروں کی بحالی حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی اور عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ، انہوں نے انتخابات کے انعقاد کی راہیں ہموار کرنے پر الیکشن کمیشن اآف پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب انشاء اﷲ سیاسی اجارہ داریاں ختم ہونگی اور گلی محلے کی سطح پر ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی آئے گی ، انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گا ، اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مخلص محنتی اور عوام دوست امیداوراوں کو سامنے لایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments