ماں بیٹی کو ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو ہراساں اور پریشان کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے دستگیر پورہ میں نازیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزم کی جانب سے انہیں قابو کر لیا گیا اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments