تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات پانچ رکنی الیکشن بورڈ تشکیل

تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات پانچ رکنی الیکشن بورڈ تشکیل

تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات پانچ رکنی الیکشن بورڈ تشکیل بھیرہ بار کے بانی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار بھیرہ کے سالانہ انتخابات برائے 2027ء کے انعقاد کے لیے صدر بار مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ نے پانچ رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔ صدر بار کی جانب سے پنجاب بار کونسل کو ارسال کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھیرہ بار کے بانی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ، جبکہ دیگر ارکان میں چوہدری محمد شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ، ملک زاہد خان ایڈووکیٹ، محمد اکرام اللہ خان ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔صدر بار کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 11 نومبر کو شام 4 بجے تک جمع کرا سکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 17 نومبر کو شام 4 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 نومبر کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔انتخابی شیڈول کے مطابق تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات کے لیے پولنگ 12 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، جس میں بار کے اہل ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...