میٹرو روٹ پر واسا سیوریج لائنز کی منتقلی کیلئے تجاویز طلب
میٹرو روٹ پر واسا سیوریج لائنز کی منتقلی کیلئے تجاویز طلبکمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر کا پراجیکٹ کے روٹس کا دورہ ،ایم ڈی واسا سے بریفنگ لی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ پر واسا کی سروسز (سیوریج پائپ لائنز) کی منتقلی کے لیے تکنیکی ماہرین کو جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ شہریوں کو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے اور اہم عوامی منصوبے کا تعمیراتی عمل بھی بلاتعطل جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے ایم ڈی واسا ثاقب رضا سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور نیسپاک کے انجینئرز بھی موجود تھے ۔ کمشنر فیصل آباد نے واسا کی لائنوں کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے جڑانوالہ روڈ میٹرو روٹ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متبادل راستوں کو ہموار کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments