اڑھائی ارب کا برج اپروچ روڈز سپر بند فعال نہ ہو سکا

 اڑھائی ارب کا برج اپروچ روڈز سپر بند فعال نہ ہو سکا

اڑھائی ارب کا برج اپروچ روڈز سپر بند فعال نہ ہو سکا اپروچ روڈز اور سپر بند نہ بننے سے دریائے سندھ کے سنٹر میں لٹکا ہوا

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کے مقام پرمسلم لیگ نواز کی حکومت میں بننے والہ اڑھائی ارب روپے مالیت کا برج اپروچ روڈز سپر بند تعمیر نہ ہونے کیوجہ سے آج تک فعال نہ ہو سکا۔ مسلم لیگ نواز کی سابقہ حکومت کے دور میں کلورکوٹ اور صوبہ کے پی کے اور سی پیک تک رسائی کے لیے دریائے سندھ پر کلورکوٹ کے مقام پر اڑھائی ارب روپے کی تعمیر کے لیے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رکھا۔ پی ٹی ائی کے دور میں اس پل پر کام جاری رہا اور پی ٹی ائی کے دور میں پل کا کام مکمل ہو گیا تھا لیکن اس کو چلانے کے لیے اپروچ روڈز اور سپروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جا ری نہیں کیے گئے تھے ۔یہ اڑھائی ارب روپے سے زائد مالیت کا میگا پراجیکٹ اپروچ روڈز اور سپر بند نہ بننے سے دریائے سندھ کے سنٹر میں لٹکا ہوا ہے ۔کلورکوٹ اور گردونواح کے عوام نے وزیر اعظم پاکستان وزیر مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اپکی سابقہ حکومت کے دور میں کلورکوٹ کے عوام کو جو میگا پراجیکٹ دیا گیا تھا وہ 8 سال ہونے کو ہیں فعال نہ ہو سکا ہے عوام نے وزیر اعظم سے کلورکوٹ پل کو چلانے کے لیے اپروچ روڈز اور سپروں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...