پارک میں سہولیات ناپید ہیں اور تفریح خواب بن گئی

پارک میں سہولیات ناپید ہیں اور تفریح خواب بن گئی

پارک میں سہولیات ناپید ہیں اور تفریح خواب بن گئی سہولیات کی عدم فراہمی پر یہاں کی رونقیں ماند پڑ گئیں جھولے ، بینچ ٹوٹ گئے

میانوالی (نامہ نگار)کندیاں موڑ پر 18کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا فاریسٹ پارک زبوں حالی کا شکار ہو گیا۔پارک میں سہولیات ناپید ہیں اور تفریح خواب بن گئی 50 ایکڑ پر محیط پارک میں سہولیات کی عدم فراہمی پر یہاں کی رونقیں ماند پڑ گئیں جھولے ، بینچ ٹوٹ گئے اور صفائی و بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے علاوہ ازیں ٹک شاپس اور کینٹین بھی غیر فعال ہو گئی پارک میں صاف پینے کا پانی بھی ناپید ہو گیا واش روم بھی خراب ہیں فاریسٹ پارک میں جگہ جگہ پر جنگلی گھاس و خود رو جڑی بوٹیاں اگ گئیں دور دراز سے سیر و تفریح کے لیئے آنے والے لوگ مایوس لوٹنے لگے ان کا ضلعی حکام اور فاریسٹ افسران سے اصلاح کا مطالبہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...