پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف 3 روزہ دستخطی مہم

 پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف 3 روزہ دستخطی مہم

پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف 3 روزہ دستخطی مہم ہجویری ٹاؤن، اسلام نگر اور سٹیشن چوک میں کیمپ قائم ،عوام سے دستخط لیے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف تین روزہ ملک گیر دستخطی مہم کے سلسلے میں پی پی 112 کے کارکنوں نے ہجویری ٹاؤن، اسلام نگر اور اسٹیشن چوک میں کیمپ لگا کر عوام الناس سے دستخط لیے ۔ اس موقع پر پریم یونین کے چیف آرگنائزر و زونل سیکرٹری خالد محمود چوہدری، اسلم معراج، یاسین انصاری، ریاض حسین شاہ، حافظ محمد ارشد، شاکر علوی، ڈاکٹر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے کہا کہ حکومت ناجائز حربوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے اور لیوی کے خاتمے کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے جبکہ معیشت کا پہیہ جام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خاتمے ، بجلی سستی کرنے اور دیگر عوامی مطالبات کے حل کے لیے جاری تحریک ان شاء اللہ جلد کامیاب ہوگی۔ یہ تحریک دراصل پاکستان میں ایک عادلانہ، منصفانہ اور فلاحی نظام کے قیام کی جدوجہد ہے ۔ ایسے نظام کی ضرورت ہے جو ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور غربت کا خاتمہ کرکے 25 کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں میں خوشحالی، آسودگی اور آسانیاں پیدا کر سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...