بھرے بازار میں اہلیہ پر تشدد کر نے والا شوہر گرفتار

بھرے بازار میں اہلیہ پر تشدد کر نے والا شوہر گرفتار

بھرے بازار میں اہلیہ پر تشدد کر نے والا شوہر گرفتار شبانہ کو اس کے شوہر نے سنگین دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھرے بازار میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شبانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر اسے بھرے بازار میں قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...