سیکرٹری یونین کونسل بشیر احمد کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
سیکرٹری یونین کونسل بشیر احمد کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریبخدمات کو خراج تحسین ، تحائف اور گلدستے پیش،طارق محمود خان کا خصوصی خطاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمین کا محکمے سے باعزت ریٹائر ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ سیکرٹری یونین کونسل بشیر احمد نے اپنی صاف ستھری ملازمت کے دوران انسانیت کی خدمت اور محکمے کی نیک نامی کو ہی مدنظر رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں میونسپل ورکرز اینڈ سٹاف یونین کے سینئر کارکن اور سیکرٹری یونین کونسل فیصل آباد سٹی بشیر احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اولڈ سٹاف میونسپل کارپوریشن فیصل آباد طارق محمود خان نے کیا۔اس موقع پر صدر میونسپل ورکرز اینڈ سٹاف یونین محمد فاروق بٹ، چیئرمین محمد خان کلو، نائب صدر میاں محمد افضل، ملک جاوید، حمزہ علی گجر، راجہ رضوان، اپسا چیئرمین مخدوم شاہ، فیصل آباد ڈویژن کے صدر رانا مزمل، سٹی صدر رضوان گجر، عمر حیات انور، جاوید اختر، محمد ناصر، فراست علی، چوہدری یونس گجر، محمد شاہد اقبال، محمد ظہیر بھٹی، آصف شہزاد اعوان، طلحہ صادق، عاطف نوید، شہزاد خان، عبدالرشید، محمد صدیق انصاری، افتخار اعوان، محمد خالد، عبدالغفور، رانا خالد، مجاہد علی شہزاد، چوہدری اکبر گجر اور دیگر سینئر سٹاف نے شرکت کی اور بشیر احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی خدمات اور نیک نامی کا تذکرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی پر انہیں تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments