10 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
10 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیاشہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ، ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے جناح کالونی دھریہ میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ میں مبینہ طور پر ایک 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا دیاگیا۔ واقعے کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،متاثرہ بچی کے والد علی رضا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی دس سالہ بیٹی (ص) کو مبینہ طور پر ملزم محمد شہباز نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا اورموقع سے فرار ہو گیااطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع کا معائنہ کیا اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا،واقعے نے علاقے کے شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ،دوسری جانب ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم محمد شہباز کو گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments