چھوٹے جانوروں کے ذبح کرنے پرپابندی ، عمل درآمد کی ہدایت
چھوٹے جانوروں کے ذبح کرنے پرپابندی ، عمل درآمد کی ہدایتچھوٹی عمر کے حلال جانوروں کے ذبح کرنے سے ان کی نسل ختم ہو رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے چھوٹی عمر کے جانوروں کے ذبح کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں آیا ہے کہ چھوٹی عمر کے حلال جانوروں کے ذبح کرنے سے ان جانوروں کی نسل ختم ہو رہی ہے ۔ جبکہ چھوٹے جانور انسانی صحت کیلئے اتنے فائدہ مند بھی نہیں ہیں، اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک اور بلدیاتی اداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں قصابوں کو جانور سرکاری مذبحہ خانہ میں ذبحہ کرنے اور انکی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے اور نجی سلاٹر ہاؤس کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments