گدا گری کے خلاف مہم چند روز بعد ہی دم توڑ گئی
گدا گری کے خلاف مہم چند روز بعد ہی دم توڑ گئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے بھکاری گینگز نے پھر سے پنجے گاڑ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں گدا گری کے خلاف مہم چند روز بعد ہی دم توڑ گئی جس کے باعث پیشہ ور بھکاریو ں نے ایک مرتبہ پھر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے اور انہیں کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن کر رہ گیا ۔گداگر ی کے خاتمہ کیلئے حکومت وقت کی جانب سے بھرپور آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری ہونے پر ابتدائی چند دنوں میں پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے انداج کا سلسلہ جاری رہا مگر پیشہ ور بھکاریوں کاقلع قمع کرنے کیلئے کسی قسم کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی، اور پیشہ ور بھکاریوں کا مستقل طور پر خاتمہ اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ریجن بھر میں بھکاری گینگز نے پھر سے پنجے گاڑ لئے ہیں ،جنہوں نے اپنے علاقے بانٹ رکھے ہیں اور رہائشی آبادیوں کے علاوہ کمرشل علاقے لاکھوں روپے کی وصولیاں کی جاتی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمہ سے قبل گداگری کے خلاف مہم بے سود ثابت ہو گی، ارباب اختیار فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments