موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مچھلی کا استعمال بھی بڑھ گیا

موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مچھلی کا استعمال بھی بڑھ گیا

موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مچھلی کا استعمال بھی بڑھ گیاباسی مچھلی کی فروخت کا دھندہ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ، رنگ لگا کر فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مچھلی کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باسی مچھلی کی فروخت کا دھندہ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ،فشریز آرڈیننس 9اے کے تحت باسی مچھلی کی فروخت ممنوعہ ہے جبکہ مچھلی فروش پندرہ پندرہ روز تک سٹور کرکے اسے رنگ لگا کر فروخت کر رہے ہیں، اس سلسلہ میں آج تک متعلقہ ادارے کی طرف سے کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں، اس امر پر حکام کی عدم توجہی کے باعث جہاں قانون کی دھجیاں عام بکھیری جا رہی ہیں وہاں شہری نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق سٹور شدہ مچھلی میں اڑتالیس گھنٹے بعد قوت مدافعت ختم ہو جاتی ہے اور اس کے گوشت میں مضر اثرات پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،شہریوں نے صوبائی حکام سے متعلقہ افسران کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...