مڈھ رانجھا میں ایل پی جی گیس 600 روپے تک فی کلو فروخت

مڈھ رانجھا میں ایل پی جی گیس 600 روپے تک فی کلو فروخت

مڈھ رانجھا میں ایل پی جی گیس 600 روپے تک فی کلو فروخت گیس کی خریداری مہنگے داموں ہورہی ، سرکاری ریٹ پر فروخت ممکن نہیں ،دکاندار

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا) ایل پی جی گیس کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی۔مڈھ رانجھا او رگردونوا ح میں ایل پی جی گیس 600 روپے تک فی کلو فروخت جاری ۔ مڈھ رانجھا او ر گردونواح میں سرکاری ریٹ کے برعکس ڈبل قیمت پر ایل پی جی گیس کی فروخت بدستور جاری ہے ۔ دوکانداروں کی جانب سے ایل پی جی گیس فی کلو 600روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پلانٹس سے گیس کی خریداری مہنگے داموں ہورہی ہے سرکاری ریٹ پر فروخت ممکن نہ ہے ۔ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے او رغیر سرکاری ریٹ پر فروخت کی بناء شہری شد ید پریشانی میں مبتلا ہیں گیس کی قیمت میں بھرپور اضافہ سے عام آدمی کیلئے خریداری انتہائی مشکل ہوچکی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت پر فوری نوٹس لیکر عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...