سرگودھا میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت برقرار رہی

 سرگودھا میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت برقرار رہی

سرگودھا میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت برقرار رہی ایٔر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت سوموار کے رو ز بھی برقرار رہی ،ایٔر کوالٹی مانیٹرنگ ذرائع کے مطابق شہر کا ایٔر کوالٹی انڈیکس 370 تک ریکارڈ کیا گیا، فضا میں باریک آلودہ ذرات کی مقدار2.5پی ایم کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور گلے کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اس صورتحال میں بچے ، بزرگ اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور باہر جاتے وقت معیاری حفاظتی ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ فضائی آلودگی کی شدت کے دوران کھلی فضا میں ورزش اور غیر ضروری جسمانی مشقت سے اجتناب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...